ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر اعظم مودی نے انتخابات میں بی جے پی کی کارکردگی کی تعریف کی

وزیر اعظم مودی نے انتخابات میں بی جے پی کی کارکردگی کی تعریف کی

Wed, 30 Nov 2016 12:43:21    S.O. News Service

نئی دہلی، 29؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ گزشتہ چند دنوں میں لوک سبھا، اسمبلیوں اور مقامی اداروں کے انتخابات میں بی جے پی کی کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ ہمہ جہت ترقی چاہتے ہیں اور وہ بدعنوانی اور بدانتظامی برداشت نہیں کریں گے۔مودی نے ٹوئٹ کیاکہ گزشتہ چند دنوں میں ہم نے پورے ہندوستان میں مختلف انتخابات ، لوک سبھا، اسمبلیوں اور مقامی بلدیاتی انتخابات کے نتائج دیکھے ہیں۔انہوں نے لکھاکہ چاہے شمال مشرقی علاقہ ہو،یامغربی بنگال،مدھیہ پردیش،مہاراشٹریاگجرات ہو، بی جے پی نے اچھی کارکردگی ہے، میں لوگوں کو مبارکبادپیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ لوگ ہمہ جہت ترقی چاہتے ہیں اور وہ بدعنوانی اور بدانتظامی کو برداشت نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ہوئے ضمنی انتخابات میں بی جے پی نے آسام اور مدھیہ پردیش میں 1-1 لوک سبھاسیٹوں پراورمدھیہ پردیش،گجرات اوراروناچل پردیش میں کئی اسمبلی سیٹوں پر جیت درج کی ہے ۔پارٹی مہاراشٹراورگجرات کے مقامی بلدیاتی انتخابات میں فاتح ہو کر ابھری۔اپنی آبائی ریاست گجرات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے ٹوئٹ کیاکہ بی جے پی پر مسلسل اعتماد کا اظہار کرنے کے لیے میں گجرات کے لوگوں کو سلام کرتا ہوں، مقامی بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی بڑی جیت ترقی کی سیاست پر لوگوں کے اعتماد کی غمازی کرتی ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ وجے روپانی، ریاستی بی جے پی صدر جیتو وگھانی سمیت ریاست کے پارٹی کارکنوں کو ریاست بھر میں میں ان کی کڑی محنت کے لیے مبارک باد دی۔مودی نے مہاراشٹر کے مقامی بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی کی کل تعریف کی تھی۔


Share: